Tuesday, April 30, 2024

کنگنا رناوت نے دبنگ خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا

کنگنا رناوت نے دبنگ خان کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا
June 10, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت نے سلمان خان کو ناں کرکے شاہد کپور کو ہاں کردی۔ تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت کو سلمان خان کے ساتھ فلم ”سلطان“ میں اداکاری کی آفر دی گئی جسے بالی وڈ کوئین نے رد کر دیا اور اب شاہد کپور کے ساتھ فلم ”رنگون“ میں جلوہ گر ہونگی۔ کنگنا ہمیشہ ایسی فلموں کی پیشکش قبول کرتیں ہیں جس میں انہیں اداکاری کے زیادہ مواقع ملیں۔ کنگنا کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”تنووڈز منو ریٹرنز“ نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ ”رنگون“ میں کنگنا کس طرح اپنی اداکاری سے بالی وڈ دنیا میں دھوم مچاتی ہیں۔