کنٹینرپر چڑھنا گھاٹے کا سودا،آج تک کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا : فضل الرحمان

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ مت دیں،مولانا فضل الرحمان نےمشورہ دے دیا ہے ۔ وہ کہتےہیں کہ کنٹینر پر چڑھنا گھاٹے کا سودا ہے ، آج تک کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ کنٹینر تو مال مویشیوں کے لئے ہوتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناماپوری دنیا کا مسئلہ ہے لیکن ایشو صرف پاکستان میں بنایا جا رہا ہے،شیخ رشید کی دوستی کا پتہ چلتا ہے نہ دشمنی کا ۔