Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کنٹینرزکاکرایہ ادا نہ کرنے پر آئی جی کو نوٹس

کنٹینرزکاکرایہ ادا نہ کرنے پر آئی جی کو نوٹس
April 9, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے عوامی تحریک کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے حاصل کردہ کنٹینرز کا کرایہ ادا نہ کرنے پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کردئیے۔ جسٹس فرخ عرفان خان نے رانا شاہد کی درخواست پرسماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے بتایا گیا کہ پولیس نے عوامی تحریک کے احتجاج کو روکنے کیلئے کنٹینرز کرائے پر حاصل کئے ،لیکن کنٹینرز کا معاوضہ ابھی تک ادا نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اکتیس لاکھ روپے کے واجبات پولیس کے ذمے ہیں جو ادا نہیں کئے جارہے۔ دوسری جانب سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی اور کہا کہ عدالت سے رجوع کرنے کی بجائے پولیس کوادائیگی کیلئے درخواست دینی چاہئے تھی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کے موقف سے اتفاق نہ کیا اور آئی جی پنجاب کو معاوضے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔