کنٹونمنٹ بورڈ ز کے بلدیاتی انتخابات کی سکیورٹی کےلئے 12400رینجرز اورفوجی جوان فرائض سرانجام دینگے:آئی ایس پی آر
روالپنڈی(92نیوز)پاکستان کے 42کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی سکیورٹی کےلئے کل 12400فوجی جوان سکیورٹی کے فرائض اداکرینگے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹونمنٹس کے بلدیاتی انتخابات میں رینجرز اور فوج کے جوان کل سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔
آرمی اور رینجرز کے جوانوں کو الیکشن کمیشن کی درخواست پر یہ ذمہ داری سونپی جارہی ہے ۔
رینجرز اور فوجی جوان الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے پابند ہونگے۔