Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کنٹرول لائن پر فائرنگ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

کنٹرول لائن پر فائرنگ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
July 19, 2017

اسلام آباد(92نیوز)کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ سے دو شہریوں کی شہادت پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کی دفتر خارجہ طلبی بھی ہوئی۔ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزور ی نہ سمجھا جائے۔

تفصیلات کےمطابق  بھارت سرحد پر اشتعال انگیزیوں سے باز آئےورنہ پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہےیہ انتباہ کیا دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو۔ جنہیں بڑوہ اور ٹانڈر سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو شہریوں کی شہادت اور 6کو زخمی کرنے پر دفتر خارجہ طلب کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے حالیہ واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا۔ ڈی جی جنوبی ایشیاءنے احتجاجی مراسلہ بھی ان کے سپرد کیا۔ جے پی سنگھ پر یہ واضح کیا گیا کہ بھارت کنٹرول لائن پر مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ،انسانی حقوق ووقار کی خلاف ورزی ہے۔بھارتی حکومت فائر بندی معاہدے کی پاسداری،تمام واقعات کی تحقیقات کرے ،اپنی فورسز کو طاقت کے بے ہنگم استعمال سے روکے اور کنٹرول لائن پر امن کا قیام یقینی بنایا جائے جبکہ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن گروپ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کام کرنے دیا جائے۔۔پاکستان کنٹرول لائن پر امن کا خواہاں ہےخطے میں امن واستحکام کےلئے پاکستانی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر صورتحال خراب کرکے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔۔