Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی  بلااشتعال گولہ باری،جواب میں 3بھارتی فوجی ہلاک

کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی  بلااشتعال گولہ باری،جواب میں 3بھارتی فوجی ہلاک
July 22, 2017

 

راولپنڈی(92نیوز)پاک فوج کے ہاتھوں منہ کی کھانے کے باوجودبھارت جارحیت سے باز نہ آیا، کنٹرول لائن کے لیپہ سیکٹر میں پھربلا اشتعال شہری آبادیوں کو نشانہ بناڈالا، گولہ باری سے فوجی جوان شہید اور چار شہری زخمی ہوگئےپاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے تین بھارتی چوکیاں تباہ کردیں،تین فوجیوں کو بھی جہنم واصل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دو مرتبہ دفتر خارجہ طلبی پاکستا ن کا بارہا شدید احتجاج ۔ پاک فوج کے ہاتھوں بھارتی ذلت و رسوائی لیکن بھارتی فوج نہیں سدھری کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت بدستورجاری، بھارتی فو ج نے لیپہ سیکٹر میں گھی کوٹ اور منڈال میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی  بھارتی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک معصوم نوجوان شہید،4شہری زخمی ہوگئے۔

لاتوں کے بھوت باتوں سے کہاں مانتے ہیں نہتے شہریوں پرحملہ آور بھارتی درندوں کوپاک فوج کاایک مرتبہ پھر کرارا جواب ،،،تین بھارتی فوجی ہلاک ،متعدد زخمی پاک فوج کی لرزہ خیز جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی چوکیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئیں ۔

پاک فوج نے اپنے عزم کو دہرایا کہ مادر وطن کے جری سپوت شہری آبادی کے شانہ بشانہ ہیں،،،بھارتی فورسز کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔