Friday, October 7, 2022

کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزیوں کے باوجود پاکستان کل 163 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کریگا

کنٹرول لائن پر بھارتی خلاف ورزیوں کے باوجود پاکستان کل 163 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کریگا
کراچی (92نیوز) بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر مسلسل خلاف ورزیوں اور من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کے باوجود پاکستان جذبہ خیرسگالی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ کراچی کی ملیر جیل سے کل 163بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا جائےگا۔ بھارتی عوام کو حقوق فراہم کرنے میں ناکام مودی سرکار اور مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم پر خاموش بھارتی میڈیا کی جانب سے بنا تحقیقات من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کے باوجود پاکستان کا انسانیت سے محبت کا جذبہ کم نہ ہوا اور اسی جذبے کے تحت کراچی کی ملیرجیل سے کل ایک سو تریسٹھ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جا رہا ہے۔ بھارتی ماہی کو کل صبح گیارہ بجے ملیر جیل سے کینٹ اسٹیشن روانہ کیا جائےگا جہاں سے انہیں دوپہر دوبجے بذریعہ علامہ اقبال ایکسپریس لاہور بھجوا دیا جائےگا۔