Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کنفیڈریشن کپ  فٹبال  کا سب سے بڑا مقابلہ کل ہو گا

کنفیڈریشن کپ  فٹبال  کا سب سے بڑا مقابلہ کل ہو گا
July 1, 2017

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کنفیڈریشن کپ  فٹبال  کا سب سے بڑا مقابلہ کل ہو گا فیصلہ کن معرکے میں جرمنی اور چلی کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا،،دونوں ٹیموں نے پہلی بار ٹائٹل جیتنے کے لیے کمر کس لی ۔

تفصیلات کےمطابق کنفیڈریشن کپ فٹبال کا سب سے بڑا مقابلہ کل ہو گا جرمنی اور چلی کے درمیان گھمسان کا رن پڑ ے گا ،،دونوں ٹیموں نے ٹائٹل کے حصول کے لیے کمر کس لی،،میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہو گا۔

پہلے سیمی فائنل میں چلی نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پرتگال کو صفر کے مقابلے میں تین گولز سے ہرایا تھا دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی نے میکسیکو کو باآسانی ایک کے مقابلے میں چار گولز سے پچھاڑا۔ گروپ میچز میں دونوں ٹیموں کی پرفارمنس پر نظرڈالیں تو جرمنی نےتین میچز کھیلے،،دو میں فتح کا جھنڈا گاڑا،،ایک میچ برابری پر ختم ہوا،،چلی نے تین میں سے ایک میچ جیتا،،دو میچز برابر رہے۔ دونوں ٹیمیں اب تک  ایک بار بھی کنفیڈریشن کپ کا ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکیں،،برازیل کی ٹیم نے سب سے زیادہ 4 بار ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جمایا۔