کنسلٹنٹس کو اربوں کی ادائیگیاں، شہباز شریف کیخلاف تفتیش شروع

لاہور ( 92 نیوز) اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف کے گردشکنجہ مزیدسخت کردیاگیا،نیب نے کنسلٹنٹس کواربوں روپے اداکرنے پر تفتیش شروع کردی۔
ذرائع کےمطابق نیب لاہور نےدس سال کے پراجیکٹس کے دوران کنسلٹنٹس کو ادا شدہ اربوں روپے کی تفتیش شروع کر دی۔ نیب نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محکمہ خزانہ اور متعلقہ محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ دس برس میں اربوں روپے من پسند کنسلٹنٹس کو ادا کیے گئے، سرکاری محکموں میں مطلوبہ اہلیت کی افرادی قوت کے باوجود الیکشن کمپین کرنے والوں کو کنسلٹنسی کی مد میں نوازا گیا۔