Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کنساس : مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ،32افراد زخمی  

کنساس : مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی ،32افراد زخمی  
March 15, 2016
کنساس(ویب ڈیسک)امریکی ریاست کنساس میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اترنے کے باعث 32مسافر زخمی ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست کنساس میں ایک مسافر ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے باعث 32مسافر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ مسافر ٹرین میں کل 131مسافر سوار تھے اور حادثے کے باعث ٹرین کا انجن پچھہتر میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہا ۔ ٹرین کے ڈرائیور نے پٹڑی ختم دیکھ کر ایمرجنسی بریک لگادی ،ایمرجنسی بریک کے لگنے کی وجہ سے ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں ۔ حادثے کا شکار ٹرین میں عملے کے 14ارکان بھی موجودتھے جن میں صرف ایک زخمی ہواہے ۔ واضح رہے کہ ٹرین 131مسافروں کو لے کر لاس اینجلس سے شکاگو آرہی تھی ۔