Saturday, July 27, 2024

کندھ کوٹ : سول اسپتال کیلئے عطیہ کی گئی ایکسرے مشین گیارہ برس بعد بھی کام شروع نہ کرسکی

کندھ کوٹ : سول اسپتال کیلئے عطیہ کی گئی ایکسرے مشین گیارہ برس بعد بھی کام شروع نہ کرسکی
May 4, 2016
کندھ کوٹ(92نیوز)کندھ کوٹ کے سول اسپتال کیلئے عطیہ کی گئی کروڑوں روپے کی ایکسرے مشین ڈارک روم نہ ہونے کی وجہ سے گیارہ سال بعد بھی کام شروع نہیں کرسکی مریض نجی ایکسرے لیبارٹریز کا رخ کرنے پرمجبور ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کندھ کوٹ سول اسپتال کے لئے کروڑوں روپے کی ایکسرے مشین پاکستان پیٹرولیم کی جانب سے 2005 میں عطیہ کی گئی تھی ۔جس کو11 سال سے نہیں چلایا گیا اورسیکڑوں مریض شہر کی نجی ایکسرے لیبارٹریز کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔ سول اسپتال میں ایکسرے مشین  چلانے کے لیے دو ٹیکنیشن اور دو پیرامیڈیکل اسٹاف کا بھی تقررکیا گیا ہے۔اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نذیر احمد اعوان کا کہنا ہے کہ اسپتال کی عمارت میں ایکسرے مشین کے لیے ڈارک روم نہ ہونے کی وجہ سے مشین کو نہیں چلایا جاسکا۔