Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کندھ کوٹ،ریلوے لائن عبور کرتے رکشے کو ٹرین نے کچل دیا،8افراد جاں بحق

کندھ کوٹ،ریلوے لائن عبور کرتے رکشے کو ٹرین نے کچل دیا،8افراد جاں بحق
October 16, 2018
کندھ کوٹ( 92 نیوز) کندھ کوٹ  میں ریلوے لائن  عبور کرتا رکشہ ٹرین کی زد میں آگیا، حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ تعزیت کیلئے جانیوالے  ٹھل کے رہائشی خاندان پر  قیامت   ٹوٹ پڑی   ، کندھ کوٹ کے قریب اوگاہی پھاٹک کے مقام پر  رکشہ کھلا ریلوے پھاٹک عبور  کرتے ہوئے  خوشحال خٹک ایکسپریس کی زد میں آ گیا ۔رکشے میں سوار آٹھ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین دو بچوں سمیت 8 افراد شامل ہیں  جبکہ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں  حادثے کے بعد خوشحال خان خٹک  ایکسپریس کو کندھ کوٹ ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا ۔ حادثے میں مرنے والے تمام افراد ٹھل کے رہائشی ہیں،جو عزیز کی وفات  پر تعزیت  کے بعد گھر واپس جا رہے تھے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔