Sunday, September 25, 2022

کم کاٹن کل ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں امپائرنگ کرنیوالی پہلی خاتون بن جائیں گی

کم کاٹن کل ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں امپائرنگ کرنیوالی پہلی خاتون بن جائیں گی
میلبورن (92 نیوز) نیوزی لینڈ کی ویمن امپائر کم کاٹن کل نئی تاریخ رقم کریں گی، کیوی امپائر کل ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والی پہلی خاتون امپائر بن جائیں گی۔ نیوزی لینڈ کی خاتون امپائر کم کاٹن نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، کم کاٹن کل ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی، کم کاٹن فائنل میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون بن جائیں گی۔ پاکستان کے امپائر احسن رضا بھی آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، فائنل کل آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔