Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کمیشن کی رپورٹ پر چودھری نثار کا ردعمل سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے: شاہ محمود

کمیشن کی رپورٹ پر چودھری نثار کا ردعمل سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے: شاہ محمود
December 18, 2016

 اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پارلیمنٹ میں آمد مشروط ،  وزیر اعظم آئیں تو عمران خان بھی آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ عدالتی موقف وزیراعظم کے پارلیمنٹ کے خطاب سے برعکس ہے۔ اصل حقیقت ہے کیا ؟ وزیراعظم  ایوان میں آ کر ابہام دور کریں۔ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر چودھری نثار کا ردعمل سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ ہے ۔

تفصیلات کےمطابق  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف نے وزیر اعظم سے کل کے اجلاس میں شرکت کا مطالبہ کر دیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایوان میں خطاب اور برعکس عدالتی موقف پر وضاحت پیش کریں۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر چودھری نثار کا ردعمل سپریم کورٹ پرڈائریکٹ حملہ ہے۔ حکومت نے پورا زور لگایا کہ رپورٹ جاری نہ ہو۔ تحریک انصاف نے عمران خان کی پارلیمنٹ آمد کا عندیہ دے دیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آئے تو وہ بھی آئیں گے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کل تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر کے قومی اسمبلی میں مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔