Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی خاموشی کا لوکل کار اسمبلرز بھرپور فائدہ اٹھانے لگے

کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کی خاموشی کا لوکل کار اسمبلرز بھرپور فائدہ اٹھانے لگے
March 8, 2018

کراچی (92 نیوز) جنوری میں پاک سوزوکی موٹر و دیگر کار اسمبلرز نے گاڑیوں کی قیمت میں بیس ہزار کا اضافہ کیا ۔ ان کی دیکھا دیکھی ہونڈا اور انڈس موٹرز نے بھی قیمتیں تین فیصد بڑھا دی تھیں ۔
گذشتہ ماہ ٹائرز کی بہتری کیلئے ویگن آر کی بکنگ بند کر کے قیمت میں چھ فیصد اضافہ کیا گیا جس کو انڈسڑی سے وابسطہ افراد نے نامناسب قرار دیا تاہم سوزوکی نے تو حد کر دی ۔ دو ماہ بعد ہی گاڑیوں کی قیمت میں پچاس ہزار کا اضافہ کر دیا ۔
ادھر امپورٹڈ گاڑیوں کی پورٹ سے مارکیٹ میں ترسیل شروع ہو گئی ۔
اب دیکھنا ہے کہ صارف لوکل اسمبلرز کی گاڑیوں کا انتخاب کرتے ہیں یا جاپانی امپورٹڈ گاڑیوں کا ۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کمپیٹیشن کمشن آف پاکستان صارفین کا استحصال ہوتے کب تک دیکھتی رہے گی ۔