Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کمپیوٹر کی طرح انسانی دماغ میں بھی ’ری سائیکل بن‘ ہوتا ہے: محققین

کمپیوٹر کی طرح انسانی دماغ میں بھی ’ری سائیکل بن‘ ہوتا ہے: محققین
April 9, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) محققین نے کہا ہے کہ کمپیوٹر کی طرح انسانی دماغ میں بھی ”ٹریش فولڈر“ یا ”ری سائیکل بن“ ہوتا ہے۔ یہ فولڈر غیرضروری یادوں کو اپنے اندر محفوظ کر لیتا ہے جنہیں بوقت ضرورت دوبارہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات امریکا میں میسا چوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں انسانی یادداشت پر کی گئی تحقیق سے معلوم ہوئی ہے۔ اس تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ یادداشت کیا ہوتی ہے؟ کہاں ہوتی ہے؟ اور اسے دوبارہ کیونکر واپس لایا جاسکتا ہے؟اس مقصد کے لیے ماہرین نے تین اقسام کے بھلکڑ چوہوں کی مدد لی۔ ان چوہوں کے پاو¿ں پر بجلی کا جھٹکا لگا کر دماغ میں ہونے والی تبدیلیاں نوٹ کی گئیں اور یادداشت جانچی گئی۔ اس تحقیق سے الزائمر اور ڈیمنشیا جیسے امراض میں یادداشت کھونے کے عمل کو سمجھنے میں بہت مدد مل سکے گی۔ اسی طرح یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ کسی حادثے اور سانحے کے بعد تلخ یادیں ہمارے وجود کا حصہ کیوں بن جاتی ہیں اور مسلسل کوشش کے باوجود ان سے چھٹکارا کیوں نہیں مل سکتا۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بعض یادیں بھولنے سے انسان کا اپنے اردگرد سے رابطہ مضبوط ہو جاتا ہے۔ دماغ میں پائی جانے والی فالتو یادیں ٹریش بن یعنی ردی کی ٹوکری میں چلی جاتی ہیں تاہم انہیں وہاں سے واپس بھی لایا جا سکتا ہے۔ اس تحقیق سے دماغی امراض میں یادداشت کھونے کے عمل کو بھی سمجھا جا سکے گا۔