92 نیوز: ( ویب ڈیسک) ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے ریاست مشی گن میں سیمی کنڈکٹر پلانٹ کا دورہ کیا اور ملازمین سے ملاقات کی۔
امریکا میں صدارتی امیدواروں کی انتخابی مہم نے سپیڈ پکڑ لی ہے، امریکہ کی تاریخ کی پہلی خاتون نائب صدر کملا ہیرس نے اس موقع پر کہا کہ میرے حریف پورا دن امریکیوں کو نیچا دکھانے کی باتیں کرتے ہیں،ٹرمپ کہتے ہیں امریکی کوڑے دان ہیں۔
دوسری جانب ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا دنیا پہلے سے زیادہ تیسری عالمی جنگ کے قریب ہے، مشرق وسطی جل رہا ہے، ہمارے پاس حکومت چلانے کے قابل لوگ نہیں ہیں۔ امریکا غلط سمت کی طرف جا رہا ہے۔