Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لیں

کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لیں
October 27, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کے لیے کمپنیوں سے درخواستیں مانگ لیں۔ کنٹرولڈ دھماکے سے بلند عمارتوں کو محفوظ اور جلد گرانے کی مہارت درکار ہے۔

 اشتہار کے مطابق تجربہ کار کمپنیوں کو تین دن میں کمشنر کراچی کے دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جلد اور محفوظ طریقے سے عمارت گرانے والے کو کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

نسلہ ٹاور کے مکین عمارت کے باہر ہی کرسیاں ڈال کر بیٹھ گئے۔ بیشتر مکینوں نے عمارت خالی کر دی۔ انہوں نے کہا ہماری نیندیں اڑی ہوئی ہیں ، سکون و چین غارت ہو گیا ہے۔ زندگی بھر کی جمع پونجی لگائی تھی۔ کوئی پرسان حال نہیں۔

سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کی جانب سے متاثرین سے یکجہتی کیلئے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال بھی متاثرین سے ملنے پہنچے۔