Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کمسن بسمہ کی موت نے کے پی کے میں پروٹوکول پر پابندی عائد کرادی

کمسن بسمہ کی موت نے کے پی کے میں پروٹوکول پر پابندی عائد کرادی
December 26, 2015
  پشاور(92نیوز)کراچی میں کمسن بسمہ کی موت نے خیبرپختونخوا میں پروٹوکول پر پابندی عائد کرادی وزیراعظم آئیں یا کوئی اور وی آئی پی نہ سڑکیں بند ہوں گی اور نہ ہی ٹریفک رکے گی صرف ضروری سیکیورٹی فراہم کی جائے گی صوبائی حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے اسپتال دورہ کے موقع پربسمہ کی موت نے بہت سے لوگوں کو چونکا دیا۔ وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعویدار عمران خان بھی اس واقعہ پر ایسے رنجیدہ ہوئے کہ خیبر پختونخوا میں پروٹوکول کی روایت ختم کرنے کا اعلان کردیا قائد کے حکم پرعملدرآمد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک  نے بھی دیرنہیں کی خیبر پختونخوا حکومت نے اعلامیہ جاری کردیا ہے کہ پورے صوبے میں وی وی آئی پی اور وی آئی پیز کے لئے روٹ مختص ہوگا، نہ ہی سڑکوں ہر ٹریفک کو محدود کرکے اہم شخصیات کے لئے عوامی سڑکیں بند ہوں گی اعلامیہ کی کاپی پولیس اور انتظامی افسران کو بھیج دی گئی ہے وزیر اعلیٰ کے مطابق وزیر اعظم  بھی صوبے کا دورہ کریں گے تو کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی ان کے بقول اہم شخصیات کو سیکیورٹی بدستور ملتی رہے گی  ۔ وزیر اعلیٰ نے یہ حکم نامہ تو جاری کر دیا ہے مگر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خیبر پختونخوا آئے تو متعدد بار انہیں پروٹوکول دیا گیا اور ان کے ساتھ گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں، شائد اپنے ہمراہ  لمبا قافلہ دیکھ کر ہی عمران خان کو احساس ہو گیا تھا اس لئے انہوں نے خیبر پختونخوا کے دورے کے موقع پر وزیروں اور مشیروں کو ان کے قافلے میں شامل ہونے یا ان کا استقبال کرنے سے منع کر دیا تھا ، اب دیکھنا یہ ہے کہ اس اعلامیہ پر کس حد تک عمل در امد ہوتا ہے ۔