Tuesday, February 7, 2023

کمر درد میں مبتلا حسن علی سڑکوں پر آکر رقص میں مہارت کا مظاہرہ کرنے لگے

کمر درد میں مبتلا حسن علی سڑکوں پر آکر رقص میں مہارت کا مظاہرہ کرنے لگے
لاہور (92 نیوز) کمر درد میں مبتلا حسن علی سڑکوں پر آکر رقص میں مہارت کا مظاہرہ کرنے لگے۔ فاسٹ باؤلر حسن علی کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔ 2013 میں  فرسٹ کلاس  اور  2016 میں پاکستان   ٹیم سے  کرکٹ کا آغاز کرنے والے  فاسٹ باؤلر حسن علی   اپنے مخصوص جشن کی وجہ سے  کافی  شہرت رکھتے ہیں ۔ 2019 میں  کمر کی انجری کا شکار ہونے بعد سے  حسن علی  سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے  ہیں جس پر  انہیں  تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ دو ہزار انیس میں کرکٹر حسن علی نے  پسلیوں میں ہیئر لائن فریکچر کے ساتھ فیشن شو میں جلوے بکھیرے  اور   مخصوص جشن  کا انداز بھی اپنایا  جس  پر انٹرنیٹ صارفین نے  کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا۔ گوجرانوالہ میں حسن علی کو  پتنگ بازی  کرنا بھی  مہنگا پڑا اور   ایک رپورٹر کے ساتھ گلابی انگریزی  کا پول خود رپورٹر  نے  اردو بول کر کھول دیا۔ سوشل میڈیا پر حسن علی   ایک ویڈیو میں  اسٹریٹ پرفارمر کی ڈرم بیٹ پر یوں تھرکے کہ  کمردرد بھول گئے۔