Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کمرشل استعمال پر دانیال عزیز کے دو گھر سیل

کمرشل استعمال پر دانیال عزیز کے دو گھر سیل
July 20, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سی ڈی اے نے لیگی رہنما دانیال عزیز کے دو گھر سیل کردیئے، دونوں گھر کمرشل استعمال پر سیل کیے گئے۔ کارروائی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی ۔

تفصیلات کےمطابق سی ڈی اے نےمسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے دو گھر سیل کردیئے ہیں یہ  دونوں گھر جی سکس تھری میں واقع تھے۔  سی ڈی اے عملہ اور اے سی اسلام آباد نے گھر سیل کیے۔ دانیال عزیز کے یہ دونوں گھروں میں کمرشل سرگرمیاں جاری تھیں۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گھر سیل کیے۔ اس  سے قبل بھی اسلام آباد کے مخلتلف سیکڑز میں گھر سیل جاچکے ہیں ۔