Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کمرشلائزیشن کی خلاف ورزی‘ ایل ڈی اے نے بچوں سمیت سکول سیل کر دیا

کمرشلائزیشن کی خلاف ورزی‘ ایل ڈی اے نے بچوں سمیت سکول سیل کر دیا
August 17, 2016
لاہور (92نیوز) ایل ڈی اے نے کمرشلائزیشن کےخلاف کارروائی کرتے ہوئے جوہر ٹاون میں واقع نجی سکول کو سیل کر دیا۔ گیٹ کو تالے لگا کر باہرجانے کے راستے مسددو کر دیے گئے۔ عملہ اور بچے محصور ہو کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کمرشلائزیشن کےخلاف جوہر ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں قائم نجی سکول کو سربمہر کر دیا۔ سکول انتظامیہ کے مطابق ایل ڈی اے کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ معمول کے مطابق تدریس کاکام جاری تھاکہ ایل ڈی اے نے کارروائی کرتے ہوئے کلاس رومز اور مرکزی دروازے کو تالے لگا دیے۔ ایل ڈی اے کی اس کارروائی پر کلاسوں میں محصور بچے خوفزدہ ہو گئے اور اپنے والدین کو پکارتے رہے۔ گھبرائے ہوئے ننھے طلبہ کا کہنا تھا کہ اندر بجلی وپانی بھی موجود نہیں۔ ایل ڈی اے کو یہ قدم نہیں اٹھانا چاہیے تھا۔ میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ایل ڈی اے نے فوری طور پر مین گیٹ سے نہ صرف ٹرک ہٹا دیابلکہ تالے بھی کھول دیے گئے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے میڈیا کو کوئی بھی موقف دینے سے بھی انکار کر دیا گیا۔