Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کمانڈر قطر امیری نیول فورسز کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی سے ملاقات

کمانڈر قطر امیری نیول فورسز کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی سے ملاقات
November 22, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کمانڈر قطر امیری نیول فورسز اسٹاف میجر جنرل عبداللہ بِن حسن الصلیطی نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر قطر امیری نیول فورسز کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان کا نیول ہیڈکوارٹرز میں تعینات پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا۔

علاوہ ازیں، نیول چیف نے کمانڈر قطر امیری نیول فورسز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں بحری سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

کمانڈر قطر امیری نیول فورسز نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کی حمایت میں پاک بحریہ کی کوششوں اور عزم کو سراہا۔ بعدازاں، کمانڈر قطر امیری نیول فورسز کو پاک بحریہ کے کردار اور آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

ترجمان کے مطابق امید کی جاتی ہے کہ کمانڈر قطر امیری نیول فورسز کا حالیہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحریہ کے درمیان بالخصوص دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔