Wednesday, September 28, 2022

کمار سنگاکارا نے سچن ٹنڈولکر کو ہرا کر آل ٹائم گریٹ پلیئر کا اعزاز حاصل کر لیا

کمار سنگاکارا نے سچن ٹنڈولکر کو ہرا کر آل ٹائم گریٹ پلیئر کا اعزاز حاصل کر لیا
سڈنی (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے کمار سنگاکارا کو ون ڈے کا آل ٹائم گریٹ کھلاڑی قرار دے دیا۔ سنگا کارا نے آن لائن مقابلے میں سچن ٹنڈولکر کو لاکھوں ووٹوں سے شکست دی۔ تفصیلات کے مطابق کمار سنگاکارا گریٹیسٹ ون ڈے پلیئر آف آل ٹائم کا اعزاز لے اڑے۔ شہرہ آفاق کرکٹر نے بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو لاکھوں ووٹوں سے شکست دے کر ایک روزہ کرکٹ کا بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے آن لائن مقابلے میں چونسٹھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ سنگاکارا اور ٹنڈولکربڑے بڑے کھلاڑیوں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچے۔ سیمی فائنل مرحلے میں سنگاکارا نے عمران خان اور ٹنڈولکر نے سنتھ جے سوریا کومات دی لیکن مقابلے کا فائنل کمارسنگاکارا کے نام رہا۔ ٹنڈولکر چارسو تریسٹھ میچوں میں اٹھارہ ہزار چار سو چھبیس رنز بنانے کے اعزاز رکھتے ہیں۔ انچاس سنچریاں بھی انکے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ ادھر سنگاکارا نے چار سو چار میچوں میں چودہ ہزار چار سو چونتیس رنز بنارکھے ہیں۔