Thursday, February 22, 2024

کل ہی اے این ایف نے کہا کہ ان کے پاس کوئی ویڈیو ثبوت نہیں، محمد زبیر

کل ہی اے این ایف نے کہا کہ ان کے پاس کوئی ویڈیو ثبوت نہیں، محمد زبیر
December 25, 2019
 کراچی (92 نیوز) لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا شہریار آفریدی جھوٹ بول رہے ہیں، کل ہی اے این ایف نے کہا ہے کہ ان کے پاس کوئی ویڈیو ثبوت نہیں۔ لیگی رہنما محمد زبیر نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا وزرا کبھی کہتے ہیں کہ ابتدائی دنوں میں ہی سب ثبوت دے دئیے تھے کبھی کہتے ہیں جب ٹرائل شروع ہو گا تب دیں گے۔ شہریار آفریدی نے کلمہ پڑھ کر بہت سی باتیں کی تھیں، مسئلہ شہریار کا نہیں، عمران خان کا ہے۔ دوسری طرف محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہا اس تقریب میں احسن اقبال اور خواجہ آصف نے آنا تھا۔ احسن اقبال صاحب کو گرفتار کر لیا گیا، مفتاح اسماعیل اور رانا ثنا اللہ کو ضمانت مل گئی۔ محمد زبیر بولے رانا ثناء اللہ کو 6 ماہ تک جیل میں رکھا گیا مگر کوئی ثبوت نہیں۔ مفتاح اسماعیل کو 5 ماہ تک رکھا مگر کوئی ثبوت نہیں۔ جس جج نے نوازشریف کو سزا دی اس جج کو حکومت نے نکال دیا۔ جب جج کو نکال دیا تو پھر فیصلے لاگو کیوں ؟ ۔ انہوں نے کہا 2017 سے اب تک ن لیگ تک ہماری پارٹی کو توڑنے کی کوشش کی گئی مگر پارٹی نہیں ٹوٹی 2018 میں سب سے زیادہ ووٹ ن لیگ کو ملے۔