Tuesday, September 17, 2024

پاکستان ،سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے

پاکستان ،سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے
June 4, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان اور سعودی عرب سمیت متعدد ممالک میں فرزندان اسلام آج اعتکاف بیٹھیں گے ۔کروڑوں فرزندان اسلام نماز عصر کے بعد معتکف ہو جائیں گے۔ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں 500 سے زائد شہری معتکف ہوں گے ، جامع مسجد داتا دربار میں تین ہزار کے قریب شہری اعتکاف بیٹھیں گے ۔ داتا دربار کمپلیکس میں باب احمد رضا، باب غوثیہ ، باب فرید اور باب باہو کے نام سے شہر اعتکاف سجایا گیا ہے  ، مجموعی طور پر 110چھوٹے ، بڑے کیبن بنائے گئے ہیں، بڑے کیبن میں 25سے27جبکہ چھوٹے کیبن میں10سے12شہری معتکف ہوں گے ۔ بادشاہی مسجد اور داتا دربارمیں معتکف ہونے والے شہریوں کو مخیر شخصیات کے تعاون سے سحر اور افطار کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی  ۔ جامع قادسیہ، جامع مسجد منصورہ، مسجد شہداء، مسجد نمرہ ، منہاج القرآن و دیگر مقامات پر بھی شہریوں کے معتکف ہونے کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔