Saturday, July 27, 2024

کل پاکستانی ٹیم کا کراچی اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ لگے گا

کل پاکستانی ٹیم کا کراچی اسٹیڈیم میں پریکٹس کیمپ لگے گا
March 29, 2018

کراچی ( 92 نیوز )  پاک ویسٹ انڈیزٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 3 روزہ پریکٹس کیمپ لگے گا۔

پہلا ٹی 20 میچ یکم اپریل کو کراچی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کیلئے  ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا ہے ۔

نجی کورئیر کمپنی کے ہیڈ آفس سمیت 7 سینٹرز پر 24 گھنٹے ٹکٹس دستیاب ہونگے ۔