Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کل پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جائے گا

کل پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جائے گا
August 4, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کل پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔ صبح نو بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

تقریبات اور ریلیوں کا اہتمام ہو گا۔ ادھر غیور اور بہادر کشمیری قوم بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں۔ فوجی محاصرے اور پابندیوں کے باوجود کل مقبوضہ وادی میں ہڑتال ہو گی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یوم استحصال کشمیر پر خصوصی پیغام جاری کر دیا۔ انہوں نے کہا کل پانچ اگست کو حکومت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ سارے پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جائے گا۔ یہ وہ دن ہے جب دو سال پہلے کشمیریوں پر 370 اور 35 اے کے تحت ظلم ڈھائے گئے۔ کل صبح 9 بجے ایک منٹ کے لئے ٹریفک بند ہو گی اور خاموشی اختیار کی جائے گی اور کل کا دن اس جدوجہد آزادی کو سلام عقیدت پیش کیا جائے گا جو کشمیری عوام نے پچھلے 70 سال سے جاری رکھی ہے۔ کل ساری قوم یوم استحصال منائے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔