Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کل سے مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلیں گی، ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ بند

کل سے مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلیں گی، ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ بند
August 2, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا کی صورتحال پر اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، مارکیٹیں صبح دس سے رات آٹھ تک کھلیں گی، ہفتے میں دو دن بند رہیں گی۔ ریسٹورنٹس میں کل سے ان ڈور ڈائننگ بند ہوگی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا صورتحال پر اجلاس کے بعد اسد عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا، کل سے 31 اگست تک راولپنڈی، فیصل آباد،لاہور،فیصل آباد اور ملتان میں پابندیوں پر اطلاق شروع ہوگا، مارکیٹ کے اوقات کار صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک کردیئے گئے ہیں۔ مارکیٹس ہفتے میں 2 روز بند رہیں گی ان دو دنوں کا فیصلہ صوبے کریں گے۔

اُنہوں نے کہا، کراچی اور حیدرآباد میں سندھ حکومت نے 8 اگست تک کا لاک ڈاؤن نافذ کررکھا ہے، اسلام آباد کے ساتھ آزاد کشمیر کے چند شہروں میں بھی پابندیاں لگانے جارہے ہیں۔ تمام فیصلے وزیراعظم کی اجازت سے کیے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا، ہم نے انڈور ڈائننگ کی اجازت صرف ویکسینیشن والے افراد کے لیے دی تھی، افسوس کے ساتھ اس پر بالکل بھی عملد رآمد نہیں ہورہا تھا اس لیے ان ڈور ڈائننگ پر پابندی لگائی جارہی ہے۔ آؤٹ ڈور ڈائننگ، ٹیک اوے سروس چلتی رہے گی۔

سربراہ این سی او نے کہا، پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں کی تعداد 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر نے کہا، میں احساس ہے کہ بندشوں سےعام آدمی پربہت اثر پڑتا ہے، کورونامریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، عوام جلد سے جلد جا کر ویکسی نیشن کرائیں۔