Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کل جماعتی حریت کانفرنس کا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کےباہراحتجاج

کل جماعتی حریت کانفرنس کا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کےباہراحتجاج
September 24, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ،  مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 51 دن گزر گئےلیکن عالمی برادری خاموش ہے۔ اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام بھارتی ہائی کمیشن  کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ  آج کشمیر میں کرفیو کو پچاس سے زائد دن ہو گئے ، دنیا آج بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، عالمی برادری کشمیری عوام پر بھارتی مظا لم کا نوٹس لے۔ مظاہرین نے دنیا کی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل  ہے  کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال پر کشمیری عوام کا  ساتھ دیں  ان  کا کہناتھا  کہ  دنیا کا دبائو بھارت کو کرفیو ختم کرنے پر مجبور کردے گا۔ مظاہرے میں حریت کانفرنس کے علاؤہ سیاسی ومذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔