کل تک صوبوں میں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے، الیکشن کمیشن
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے صوبوں میں کل تک چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ کل تک صوبوں میں چیف سیکرٹریز اورآئی جیز کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔
الیکشن کمیشن کےمطابق تعیناتیاں بروقت نہ ہونے کے باعث کل کا سکیورٹی اجلاس ملتوی کیاگیا۔