Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کل اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس ہو گی ، مریم اورنگزیب

کل اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس  ہو گی ، مریم اورنگزیب
July 26, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے  کہا کہ کل اسلام آباد میں آل پارٹی کانفرنس ہو گی، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر عام انتخابات 2018 پر تحفظات کا اعلان کرینگے، ن لیگ اور تمام سیاسی جماعتیں کل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گی ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن نتائج کو تاخیر کیساتھ جاری کیا گیا، صرف ایک نتیجہ رات چار بجے کیا جاری کیا، الیکشن کمیشن کی ٹیکنالوجی پر اتنا دباؤ تھا کہ وہ پریشر برداشت نہ کر سکی، الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہئے تھا۔ سابق وفاقی وزیر طلاعات نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو فارم 45 پر تحفظات ہیں، پولنگ ایجنٹ کو کچی پرچیاں دی گئیں، ہم نے اسکا ڈیٹا حلقہ وائز اکٹھا کر لیا ہے۔