Tuesday, September 17, 2024

کلین اینڈ گرین پاکستان ہی ہمارا وژن ہے، وزیر اعظم عمران خان

کلین اینڈ گرین پاکستان ہی ہمارا وژن ہے، وزیر اعظم عمران خان
June 28, 2021

ناران (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ، کلین اینڈ گرین پاکستان ہی ہمارا وژن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ناران میں ٹائیگر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، آنیوالی نسلوں کے لئے سرسبز و شاداب پاکستان چھوڑ کر جانا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جس کو پاکستان جیسی خوبصورتی ملی ہو۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو دورہ ناران کے موقع پر خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔

علاوہ ازیں وزیراعظم نے ناران میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا، ٹور ازم کا فروغ امن کے بغیر ممکن نہیں، بیرون ممالک کے سیاح خود کو محفوظ سمجھیں تو پاکستان آئیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، سیاحت کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو بائی لاز کی تیاری کی ہدایت کی ہے، سوئٹزرلینڈ سیاحت سے سالانہ 80 ارب ڈالر کماتا ہے، ملک میں مذہبی اور تاریحی سیاحت کی گنجائش موجود ہے۔

عمران خان نے کہا، نتھیا گلی جیسے 15 نئے سیاحتی مکانات بنائے جا سکتے ہیں، سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے رافٹنگ نے سمیت کئی کھیل متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں ونٹر ٹور ازم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔