Thursday, October 6, 2022

کلین اینڈ گرین پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے ، سید صمصام بخاری ‏

کلین اینڈ گرین پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے ، سید صمصام بخاری ‏

لاہور (92 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان وزیر اعظم عمران خان کا خواب ہے ۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  پنجاب بھر میں ہفتہ صفائی کا آغاز ہو چکا ہے، صاف ستھرا ماحول صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے لازم ہے۔

سید صمصام بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر پنجاب  میں ہفتہ صفائی کا آغاز کیا گیا ،صحت مند و صاف ستھرے پاکستان کے لئے ہم سب کو اجتماعی سطح پر کام کرنا ہو گا۔

سید صمصام بخاری نے کہا کہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی کوڑا کرکٹ کی تلفی اور صفائی کو یقینی بنایا جائے ، نوجوان نسل میں صحت مند ماحول کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شجرکاری کی اہمیت سے کسی طور انکار ممکن نہیں،اس لئے حکومتی سطح پر شجرکاری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔