Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کلگام، بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

کلگام، بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
November 17, 2021 --- ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) ظالم بھارتی فوج نے کلگام میں مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی زیر قبضہ جموں کشمیر میں مودی حکومت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، ضلع کلگام کے علاقے پومبائی اور گوپال پورہ میں ظالم بھارتی فوج نے مزید 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرآپریشن کی آڑ میں نہتے کشمیریوں کو شہید کیا۔

گزشتہ روز سری نگر کے علاقے حیدرپورہ میں بھارتی فوج نے جعلی آپریشن میں 3 کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔