Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کلرسیداں میں بس اڈے پر کھڑی 2 بسوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی، فائربریگیڈ تاخیر سے پہنچنے پر بسیں جل کر خاکستر

کلرسیداں میں بس اڈے پر کھڑی 2 بسوں کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی، فائربریگیڈ تاخیر سے پہنچنے پر بسیں جل کر خاکستر
May 27, 2015
کلرسیداں (92نیوز) نامعلوم افراد نے رات 3بجے کلر سیداں کے اڈے میں کھڑی 2 بسوں کو پٹرول ڈال کر آگ لگا دی، ایک بس سامنے مارکیٹ میں دکانوں سے جا ٹکرائی جس سے بجلی کے 2میٹر بھی جل گئے، بس میں موجود ڈرائیور دوست محمد اور ذیشان نے بڑی مشکل سے جان بچائی۔ ریسکیو 1122کو بر وقت اطلاع دے دی گئی مگر وہ صبح 5بجے کلر سیداں پہنچی۔ بس ڈرائیور دوست محمد نے کہا کہ اگر بروقت پانی مل جاتا تو ایک گاڑی کو ہم بچا سکتے تھے۔ فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچنے تک مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی مگر آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے دونوں گاڑیاں مکمل طور پرجل گئیں۔ واضح رہے کہ جلنے والی بسوں کی کمپنی نے چند روز قبل ہی اپنی ٹرانسپورٹ سروس شروع کی تھی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔