کلثوم نواز کی لندن میں دوران میڈیکل چیک اپ گلے کی کینسر کی تشخیص

کلثوم نواز کی لندن میں دوران میڈیکل چیک اپ گلے کی کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد نواز شریف سمیت خاندان کے دیگر افراد کی آئندہ 48 گھنٹوں میں لندن روانگی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق،،،ابتدا میں ہی تشخیص ہونے کے باعث مرض قابل علاج ہے اور خطرے کی بات نہیں۔ مکمل علاج میں 2 سے3 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
سابق خاتون اول کلثوم نواز کے لندن میں لیئے گئے ٹیسٹوں کی رپورٹس سامنے آ گئی ۔ رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ۔خبریں سامنے آنے پر پورے شریف
خاندان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص کے بعد شریف خاندان کے کئی افراد لندن روانہ ہو نگے ۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بھی اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں لندن روانگی کا امکان ہے ۔ جبکہ یہ اطلاعات بھی ہیں بیماری کی تشخیص کے بعد نوازشریف نے بیگم کلثوم نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا ہے ۔
دوسری طرف ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیماری کی تشخیص ابتدا میں ہی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مرض قابل علاج ہے ۔اور خطرے کی کوئی بات نہیں ۔تاہم بیگم کلثوم نواز کے مکمل صحت یادہونے میں دو سے تین ہفتے لگ سکتے ہیں۔ جبکہ کلثوم نواز کے ذاتی معالج کو بھی لندن طلب کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کلثوم نواز لاہور کے حلقے این اے ایک سو بیس سے ن لیگ کی اُمیدوار بھی ہیں یقینا اُن کے موجود نہ ہونے کے باعث ن لیگ کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔