کلثوم نوازکی طبیعت بہتر نہ ہوسکی،کل وینٹی لیٹرسے ہٹایا جائیگا
کلثوم نوازکی حالت تشویشناک،آئندہ 24گھنٹے اہم قرار
لندن ( 92 نیوز) لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے ، ڈاکٹروں نے آئندہ 24 گھنٹے اہم قرار دے دیئے ۔
دوسری جانب نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا کرنے پر قوم کے شکر گزار ہیں ۔
مریم نواز نے ٹویٹ کیا ہے کہ ابو اور میں نے امی کو بہت آوازیں دیں مگر وہ جواب نہیں دیتیں ، بہت دل کرتا ہے وہ آنکھیں کھولیں ،ہم سے بات کریں ، اللہ دعا سنتا ہے ،دعا کیجئے ۔
دوسری جانب کلثوم نواز کی عیادت کیلئے مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری رہا، گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف بھی ہارلے اسٹریٹ پہنچے اور کلثوم نواز کی عیادت کی ،سلمان شہباز بھی اہلیہ کے ہمراہ پہنچے۔
شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کلثوم نواز کو جلد صحت دے ، تاہم شہباز شریف نے ڈاکٹر نوید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دیا۔
کلثوم نواز کی طبیعت کچھ روز سے دل میں تکلیف کے باعث تشویشناک ہے،شریف فیملی نے کلثوم نواز کی صحت کی بہتری کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔