Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کلب ورلڈ کپ 2016 : ریال میڈریڈ نے فائنل میں جگہ بنالی

کلب ورلڈ کپ 2016 : ریال میڈریڈ نے فائنل میں جگہ بنالی
December 16, 2016

یوکوہاما(سپورٹس ڈیسک)ریال میڈرڈ نے کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہسپانوی کلب نے سیمی فائنل میں کلب امریکا کو دو صفر سے ہرا دیا۔ کرسٹیانو رونالڈو اور کریم بینزیما نے ایک ایک گول  کیا۔

تفصیلات کےمطابق کلب ورلڈ کپ دو ہزار سولہ کا سیمی فائنل جاپان کے شہر یوکوہاما میں کھیلا گیا۔  ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور میکسیکن ٹیم  کلب امریکا مد مقابل تھے۔  ریال میڈرڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  حریف ٹیم کو آسانی  سےشکست دے دی۔ میڈرڈ کی طرف سے پہلا گول فرنچ سٹرائیکر کریم بینزیما نے پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں اسکور کیا جبکہ دوسرا گول کرسٹیانو رونالڈو نے  میچ کے آخری لمحات میں کیا۔  فائنل میں ریال کا مقابلہ اتوار کو یوکوہاما میں ہی جاپانی کلب کاشیما اینٹلرز سے ہو گا۔