Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کلبھوشن یادیو ہمارا جاسوس ہے، بھارتی میڈیا کا اعتراف

کلبھوشن یادیو ہمارا جاسوس ہے، بھارتی میڈیا کا اعتراف
February 2, 2018

نئی دہلی (92 نیوز) کلبھوشن یادیو ہمارا جاسوس ہے، لاکھ انکارکے بعد بھارتی میڈیا نے بالآخر اعتراف کرہی لیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف خفیہ آپریشن سے فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہو رہا ہے۔

کلبھوشن یادیو جاسوس نہیں ہے، وہ بے گناہ ہے، وہ ایک کاروباری شخصیت ہے، کلبھوشن یادیو کو دھوکے سے ایران کے بارڈرسےگرفتار کیا گیا، یہ ہے وہ گردان جو بھارت اوراسکا میڈیا آج تک کرتا آیا اور دنیا کی آنکھ میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتا رہا لیکن سچ پھر سچ جو آج نہیں تو کل ماننا ہی پڑتا ہے۔

کلبھوشن یادیو کےبارے میں ایک عام بھارتی شہری ہونے کا واویلا مچانےوالا بھارتی میڈیا بالآخرمان ہی گیا ہےکہ وہ بھارتی جاسوس ہے۔ یہ اعتراف بھارت کے بڑے اخبار دا ہندو کے میگزین نے اپنے آرٹیکل میں کیا ہے۔اخبارنے ناصرف یہ اعتراف کیا بلکہ یہ لکھنے پر بھی مجبورہوگیا کہ بھارتی ایجنسیاں پاکستان کیخلاف خفیہ آپریشن کررہی ہیں۔

آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی سربراہی میں پاکستان کیخلاف 2013 سے نیا خفیہ آُپریشن شروع کیا ہوا ہے۔ اس آپریشن کی نگرانی اب بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے انیل دھسمانا کر رہے ہیں۔

اخبارنے اپنی حکومت کو ایک سبق بھی دیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے پاکستان کیخلاف آپریشن سے فائدے کی بجائے الٹا نقصان ہو رہا ہے۔ پالیسی پرنظرثانی کرنا ہوگی ۔ اب دیکھنا یہ ہے بھارتی حکومت بھی اس سچائی کو مانتی ہے یا ایک بار پھر حقیقت بتانے والے صحافی کو ہی اٹھا لیا جاتا ہے اور سٹوری ہی غائب کر دی جاتی ہے۔