Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے متعلق دفتر خارجہ کی غیرملکی سفراء کوبریفنگ

کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے متعلق دفتر خارجہ کی غیرملکی سفراء کوبریفنگ
April 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بھارتی خفیہ ایجنسی  را کے ایجنٹ کی گرفتاری کے حوالے سے دفتر خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دی گئی ، ترجمان دفتر  خارجہ کا کہنا ہے کہ  خطے میں قیام امن کے لئے بھارت  کو فی الفور  منفی سرگرمیاں ترک کرنا ہوں گی  ۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے حوالے سے اسلام آباد میں دفتر خارجہ   کی جانب سے غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دی گئی۔ دفتر خارجہ  کی جانب  سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  عرب اور آسیان  ممالک  کے سفیروں کو را کی پاکستان مخالف سرگرمیوں  کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا اور  بھارتی خفیہ ایجنسی کی پاکستان میں مداخلت کے ثبوت دکھائے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفیروں کو کلبھوشن یادیو کی گرفتار ی اور اعترافی بیان  پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، کلبھوشن یادیواور اسکا نیٹ ورک پاکستان میں دہشتگرودں کی مالی معاونت میں   بھی ملوث رہا ۔ ترجمان نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے بھارت  کو فی الفور اپنی منفی سرگرمیاں ترک کرنا ہوں گی ، جموں اور کشمیر اور دیگر  تصفیہ طلب مسائل کے حل ہی سے  امن کا قیام ممکن ہو گا۔