کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے25 دسمبر کو ملاقات ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی اجازت دیدی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کلبھوشن یادیو کی اپنی اہلیہ اور والدہ سے25 دسمبر کو ملاقات ہو گی۔
ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کی ماں اور اہلیہ کو اس سے ملنے کی اجازت دے دی ہے، دونوں کو پاکستان میں مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی گئی۔
ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ کلبھوشن سے ملاقات میں بھارتی سفارتخانے کا ایک اہلکار بھی ساتھ ہوگا۔