Saturday, July 27, 2024

کلبھوشن یادیو کیس کے مقدمے کی تاریخ مقرر ہونے میں تاخیر کا خدشہ ،ذرائع

کلبھوشن یادیو کیس کے مقدمے کی تاریخ مقرر ہونے میں تاخیر کا خدشہ ،ذرائع
August 2, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) عالمی عدالت میں بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے مقدمے کی تاریخ مقرر ہونے میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ تعطیلات کے باعث کیس کی سماعت آئندہ سال کے آغاز یا وسط تک ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی عدالت میں سالانہ تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔ تعطیلات کے بعد کے مقدمات پہلے ہی کاز لسٹ میں مقرر ہو چکے ہیں۔ زیر التواء مقدمات میں بھارتی دہشتگرد کلبھوشن کا کیس 11 ویں نمبر پر ہے ۔ ذرائع کے مطابق عالمی عدالت میں پاکستان کا جمع کرایا جواب الجواب بھارت کو موصول ہو چکا ہے۔ اب عالمی عدالت نے مقدمے کی باقاعدہ سماعت کیلئے تاریخ مقرر کرنا تھی۔ عالمی عدالت کے 17 جنوری کے حکم پر بھارت نے 17 اپریل، پاکستان نے 17 جولائی کو حتمی جواب جمع کرایا تھا۔