Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کلبھوشن یادیوبھارتی کارندہ،دہشتگردی کا ثبوت ہے ،نفیس زکریا

کلبھوشن یادیوبھارتی کارندہ،دہشتگردی کا ثبوت ہے ،نفیس زکریا
July 18, 2017

اسلام آباد(92نیوز)دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا کہتے ہیں کلبھوشن یادیو بھارتی کارندہ اور دہشتگردی کا ثبوت ہے تحریک آزادی کشمیرنے بھارت کو خوفزدہ کردیا مشال ملک کا کہنا ہے پاکستان اور کشمیریوں کا اتحاد ختم کرنے کی راکی کوششیں ناکام ہونگی۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی پریس کلب میں کشمیر یوتھ فورم کے زیراہتمام سیمینار کا انعقاد ہوا۔ سیمینار سے خطاب میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کاکہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اہم ترین مسئلہ ہے۔ پاکستان کا واضح موقف ہے کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا ہوگا۔ حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ خطے کی خوشحالی اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔ بھارت کشمیریوں کے پاکستان کے ساتھ اتحاد کو ختم کرنے کےلئے را کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار یعقوب نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے بھارتی فوج کی بربریت اور مظالم کی مذمت کی۔