Wednesday, October 5, 2022

کلبھوشن یادو کیس ، پاکستان کل عالمی عدالت انصاف میں جواب الجواب جمع کرائے گا

کلبھوشن یادو کیس ، پاکستان کل عالمی عدالت انصاف میں جواب الجواب جمع کرائے گا
اسلام آباد (92 نیوز) بھارتی دہشتگرد کمانڈر کلبھوشن یادیو پر پاکستان کا جواب الجواب تیار ہو گیا۔ عالمی عدالت انصاف میں کل جمع کرایا جائے گا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جواب دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر انڈیا کے عہدے پر تعینات ڈاکٹر فاریحہ بگٹی جمع کرائیں گی۔ ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نیدر لینڈ کے شہر دی ہیگ پہنچ گئی ہیں۔ یہ پاکستان کی جانب سے جواب الجواب میں پہلا جواب ہو گا جبکہ عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے جوابات میں مجموعی طور پر دوسرا جواب ہو گا۔ سفارتی ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جواب میں بھارتی سوالات پر تفصیل سے جواب دیا گیا ہے۔ پاکستانی جواب الجواب 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ پاکستان کی جانب سے جواب منگل کو ہیگ کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے بارہ سے ساڑھے تین بجے کےدرمیان جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ پاکستانی جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس میں اپنا جواب 13 دسمبر 2017 کو جمع کرایا تھا۔