کلبھوشن یادو کیس، پاکستان عالمی عدالت میں جواب الجواب 17جولائی کو جمع کرائے گا

اسلام آباد ( 92 نیوز) بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادو کیس میں پاکستان عالمی عدالت میں جواب الجواب جمع کرائے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں تعینات ڈائریکٹر ڈاکٹرفاریحہ بگٹی جواب جمع کرانے نیدر لینڈ کے شہر دی ہیگ پہنچ گئی ہیں، جو 17 جولائی کو عالمی عدالت میں جوب الجواب جمع کرائیں گی۔
عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے جوابات میں مجموعی طور پر یہ دوسرا جواب ہوگا۔