Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کلبھوشن قومی ایشو ہے اس پرسیاست نہ کی جائے، خالد جاوید خان

کلبھوشن قومی ایشو ہے اس پرسیاست نہ کی جائے، خالد جاوید خان
November 18, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا ہے کلبھوشن قومی ایشو ہے اس پرسیاست نہ کی جائے۔

خالد جاوید خان نے الیکشن کمیشن اور کلبھوشن جادیو سے متعلق قانون سازی پر میڈیا سے گفتگو میں کہا پاکستان کو تنہا کرنے کا بھارتی ڈیزائن ناکام ہوا ہے۔ بھارت پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت انصاف اور سلامتی کونسل لیکر جانا چاہتا تھا۔ بھارت کی پاکستان پر پابندیاں عائد کرانے کی کوشش سبوتاژ ہو گئی۔

انہوں نے کہا کلبھوشن پاکستانیوں کا قاتل اور بھارتی جاسوس ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق قانون سازی کی گئی۔ اپوزیشن چائے تو تفصیلی بریفننگ دینے کو تیار ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی بھی اسی قانون کے تحت ہو رہی ہے۔