Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کلبھوشن اجیت دوول کا رشتہ دار ہے ، نائنٹی ٹو نیوز نے کچا چٹھا کھول دیا

کلبھوشن اجیت دوول کا رشتہ دار ہے ، نائنٹی ٹو نیوز نے کچا چٹھا کھول دیا
January 7, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) دہشتگرد کلبھوشن نے جاسوسی کی ٹرینگ کہاں سے لی؟، نائنٹی ٹو نیوز سب سامنے لے آیا۔ دہشتگرد کلبھوشن اجیت دوول کا رشتہ دارنکلا۔
کلبھوشن نے 13 دسمبر 2001 کو بھارتی پارلیمنٹ حملے کے بعد را میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
اجیت دوول نےکلبھوشن کو بلوچستان ونگ میں بھجوایا۔ کلبھوشن نے 2 سال تک را کے بلوچستان ونگ میں ٹریننگ لی۔
اس کے بعد کلبھوشن نے بلوچستان ونگ میں فارسی اور بلوچی زبان سیکھی اور پکڑًے جانے کے بعد کلبھوشن سے را کے 13 ارکان کو فون کرائے گئے۔
ادھر بھارت دراصل کلبھوشن کی کارروائیوں کو ایران سے بھی خفیہ رکھنا چاہتا تھا۔
کلبھوشن نے حسین مبارک کی شناخت سے کارگو کمپنی قائم کی۔ بھارتی جاسوس کوچاہ بہار سے گوادر اور سی پیک کو نشانہ بنانے کا ٹاسک ملا۔ کلبھوشن بیک وقت را اور بھارتی نیوی کا ملازم تھا۔
کلبھوشن کا باپ پولیس کمشنر جبکہ چچا باندرا پولیس اسٹیشن کا انچارج تھا۔
کلبھوشن کا خاندان ممبئی کے مضافات میں مقیم تھا۔