Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کلاسیکی موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد بڑے غلام علی خاں کے انتقال کو باون برس بیت گئے

کلاسیکی موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد بڑے غلام علی خاں کے انتقال کو باون برس بیت گئے
April 24, 2020
 لاہور (92 نیوز) کلاسیکی موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد بڑے غلام علی خاں کے انتقال کو باون برس بیت گئے۔ پٹیالہ گھرانے کے سپوت نے برصغیر میں کلاسیکی گلوکاری کو نئے اسلوب سے آشنا کیا۔ دیو مالائی شخصیت کے مالک استاد بڑے غلام علی خان کا گلوکاری سے چھ سال کی عمر سے شروع ہونے والا عشق چھیاسٹھ برس تک جاری رہا۔ وہ دو اپریل انیس سو دو میں قصور میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد علی بخش کا تعلق ہندوستانی کلاسیکل موسیقی کے پٹیالہ گھرانے سے تھا۔ انہوں نے ہندوستانی کلاسیکی گلوکاری کو نئے اسلوب سے آشنا کیا۔ تقسیم ہند کے بعد بڑے غلام علی خان ہندوستان چلے گئے جہاں فلم مغلِ اعظم کیلئے ان کے دو گانے بےحد مقبول ہوئے۔ ہندوستانی حکومت نے انہیں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا۔ تیئیس اپریل انیس سو اڑسٹھ کو کلاسیکل میوزک کا بے تاج بادشاہ حیدر آباد دکن  میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا۔