Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کلاسیکی موسیقی کی نامور گائیکہ اقبال بانو کی آج 7ویں برسی

کلاسیکی موسیقی کی نامور گائیکہ اقبال بانو کی آج 7ویں برسی
April 21, 2016
لاہور(92نیوز)اقبال بانو کلاسیکی موسیقی کی ایک نامور گائیکہ 1935ء میں دہلی میں آنکھ کھولنے والی گلوکارہ نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم استاد چاند خان سے حاصل کی ۔ تفصیلات کےمطابق  گائیکی میں اعلیٰ مقام رکھنے والی اقبال بانو نے غزل ٹھمری اور دادرہ میں اپنی الگ شناخت بنائی ۔ پچاس کی دہائی میں بطور پلے بیک سنگر فلم گمنام ،قاتل، انتقام،سرفروش، عشق لیلیٰ، ناگن اور نوراں کیلئے یادگار گیت گائے۔ اقبال بانو نے نامور پاکستانی شعراءکرام کے کلام کو گا کر امر کر دیا خاص طور پر فیض احمد فیض کو شاعری کو اپنی مدھر آواز میں گنگنایا اور ملک گیر شہرت حاصل کی ۔ کلاسیکی موسیقی میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت پاکستان نے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا 60 سال تک سروں کو جلا بخشنے والی اقبال بانو 21 اپریل 2009ءکو 74 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔